
ہمارا فیس بک گروپ جوائن کریں: کیڑوں کی دنیا
کیڑوں کی دنیا - اب خالص شہد آپ کی دہلیز پر
ہم لائے ہیں آپ کے لیے 100% خالص اور قدرتی شہد، جو اپنی غذائیت اور ذائقے میں بے مثال ہے۔
⚠️
ضروری ہدایت برائے شہد
شہد آرڈر کرنے سے پہلے یاد رکھیں کہ قدرتی شہد لازمی Crystallize ہوتا ہے۔ یعنی جمتا ہے چاہے آپ ایک لاکھ کا کلو کیوں نہ لیں۔
اگر شہد کو ابالا نہ جائے یا اس میں کیمیکل نہ ملائی جائے تو لازمی جمتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے Honey crystallization یا Honey granulation گوگل کریں اور مزید پڑھیں۔
عام طور پر پوچھے گئے سوالات
شہد کا جمنا (Honey crystallization / Honey granulation)
تحریر - اعزاز احمدشہد کا جمنا شہد کی وہ حالت ہے جس میں شہد دیسی گھی کی طرح پورا یا کچھ مقدار میں جم جاتا ہے..
شہد میں قدرتی طور پر Glucose اور Fructose ہوتا ہے. شہد میں قدرتی طور پر پانی بہت کم ہوتا ہے. جب گلوکوز کے مالیکیول ایک دوسرے کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں تو وہ دانے دار شکل اختیار کر لیتے ہیں.
جب بھی شہد کو 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت ملے تو وہ جمنا شروع ہو جاتا ہے. کچھ شہد 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر بھی جم جاتا ہے.
اس کا انحصار شہد کے قسم پر ہے کہ وہ کس قسم کے پھولوں سے لیا گیا ہے. اگر اس شہد میں گلوکوز اور فرکٹوز کی مقدار زیادہ ہو تو وہ اتنی ہی جلدی جم جاتا ہے. عموماً شہد کو جب چھتے سے نکالا جائے تو وہ 2 ماہ سے لے کر 2 سال کے دوران جم جاتا ہے. سرسوں کے پھولوں کا شہد 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی اکثر ایک مہینے کے اندر جم جاتا ہے.
جیسا کے اوپر کہا گیا ہے کہ اس کا انحصار پھولوں پر اور گلوکوز اور فرکٹوز کی مقدار پر ہے. آپ کے شہد میں یہ دونوں اجزاء کم مقدار میں ہیں اس وجہ سے.
جمنا شہد کی تقدیر ہے چاہے آپ جس سے بھی لیں اور جہاں سے بھی لیں. اگر وہ شہد نہیں جم رہا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شہد ابالا گیا ہے. اکثر برانڈز والے ایک کیمیائی محلول بنا کر شہد کے نام اور قیمت پر فروخت کرتے ہیں. ایسے کیمیکل یا کیمیکل ملا شہد بھی نہیں جمتے.
اکثر ڈیلرز اور برانڈز والے شہد کو مارکیٹ میں لانے سے پہلے بہت ابال لیتے ہیں جس سے اس شہد کا رنگ گہرا ہو جاتا ہے اور پھر وہ جلدی نہیں جمتا . بہت سے ڈیلرز شہد کو ابال ابال کر جلا دیتے ہیں جس سے اس شہد کا رنگ بھی بدل جاتا ہے اور اسکی اندر موجود غذائیت مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے. وہ شہد بھی نہیں جمتا پھر.
ابالنے سے شہد اپنی آدھی سے زیادہ غذائیت کھو دیتے ہیں. اگرچہ وہ خالص ہی ہوگا مگر اسکی غذائیت کم ہوگی.
جمنے کے معاملے میں مالٹے کے پھولوں یعنی Orange blossom اور سرسوں کا شہد سر فہرست ہے. یہ بہت جلدی جمتے ہیں.
شہد کو کسی بھی موسم میں فریج میں مت رکھیں. سردی میں اس جگہ رکھیں جہاں سورج کی روشی ہو یا جہاں درجہ حرارت زیادہ ہو.
بالکل نہیں. اس کی غذائیت برقرار رہتی ہے. بس رنگ اور بو میں بہت معمولی فرق آجائے گا.
اگر پورا شہد دیسی گھی کی طرح جم گیا ہو تو شہد بوتل سے نکال کر ایک برتن میں ہلکی آنچ پر گرم کریں. جب شہد پگھل جائے تو واپس برتن میں ڈالیں. یا شہد والا بوتل گرم پانی میں رکھیں جبتک شہد پگھل نہ جائے.
شہد اتارنے کے بعد اس میں کوئی بھی چیز ملائیں گے تو وہ شہد خراب ہو جائے گا. شہد میں ملاوٹ مکھیوں کے ذریعے ہی جا سکتی ہے جبکہ مکھیوں کو مختلف رنگ اور میٹھی کیمیکل ملا شربت دیا جائے.
اگر شہد کو نمی اور ہوا سے بچایا جائے تو سینکڑوں سال میں بھی خراب نہیں ہوتا.
تحریر - اعزاز احمد